Live Updates

سیلاب متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا ‘شہزاد نذیرسندھو

منگل 16 ستمبر 2025 12:29

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)چیئرمین پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی و مسلم لیگی رہنما چودھری شہزاد نذیر سندھو نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ،وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وزیر اعلی مریم نواز سیلاب متاثرین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہیں،متاثرین کی بحالی تک ریلیف آپریشن جاری رہے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعلی مریم نواز، ان کی پوری ٹیم اور سرکاری مشینری واسا،واپڈا، ریسکیو1122اورسول ڈیفنس کے ادارے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے مصروف عمل ہیں جب تک یہ آزمائشی صورت حال برقرار ہے، حکومت متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے، جہاں جہاں سے سیلابی پانی نکلتا جا رہا ہے وہاں فوری طور پر ری ہبیلیٹیشن کا آغاز کیا جا رہا ہے اورجہاں پر ابھی سیلابی پانی کھڑا ہے وہاں پر ادارے علاقوں کو کلیئر کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں ، انفراسٹرکچر کی بحالی کا کام بھی تیزی سے جاری ہے ۔

شہزاد نذیر سندھو نے کہا کہ قائد مسلم لیگ (ن) کی ہدایت پر وزیر اعظم محمد شہبازشریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز دونوں دن رات سیلاب متاثرین کی خدمت کر رہے ہیں،سیلاب متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا ۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات