رواں سال ریگولر لائسنس کے اجرا ء میں 23 فیصد اضافہ

19 لاکھ77ہزار سے زائد شہریوں کو ریگولر ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے

منگل 16 ستمبر 2025 12:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)وزیراعلی پنجاب کے محفوظ پنجاب میں لائسنس کی فراہمی میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ہے اورگزشتہ سال کی نسبت سال 2025میں ریگولر لائسنس کی اجرا ء میں 23فیصد اضافہ ہوا، رواں سال 19لاکھ77ہزار سے زائد شہریوں کو ریگولر ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق بغیر ڈرائیونگ لائسنس کریک ڈائون سے ڈرائیونگ لائسنس کے تناسب میں اضافہ ہوا۔ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کے مطابق وزیراعلی کے احکامات پر لائسنس ڈلیوری کو بہتر بنایا گیا ، ایجوکیشن یونٹ ،انفورسمنٹ سے شہریوں میں لائسنس کی افادیت کو اجاگر کیا گیا، صوبہ بھر میں لائسنس لیں اور گاڑی چلائیں کے سلوگن کو یقینی بنا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :