ریلویزپولیس میں نئی بھرتیوں کا فیصلہ

منگل 16 ستمبر 2025 12:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)وفاقی حکومت نے ریلویز پولیس میں نئی بھرتیوں کا فیصلہ کر لیا ، ابتدائی مرحلے میں مختلف عہدوں پر ایک ہزار سے زائد اہلکار بھرتی کیے جائیں گے۔حکام کے مطابق ان بھرتیوں کا مقصد پاکستان ریلویز کے اندرونی نظم و نسق، مسافروں کی سکیورٹی اور ریلوے اثاثوں کی حفاظت کو مزید موثر بنانا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق 81اسسٹنٹ سب انسپکٹر بھرتی کیے جائیں گے جن کی تعلیم انٹرمیڈیٹ ہونا لازم ہے، ان بھرتیوں میں 69مرد، آٹھ خواتین اور چارنشستیں اقلیتی کوٹہ کیلئے مختص کی گئی ہیں۔اس کے علاوہ 914کانسٹیبل جن میں 789مرد، 89خواتین اور 39نشستیں اقلیتی کوٹہ کیلئے مخصوص کی گئی ہیں۔ کانسٹیبل بھرتی ہونے کیلئے تعلیمی قابلیت میٹرک سی گریڈ رکھی گئی ہے۔ امیدواروں سے درخواستیں حاصل کرنے کے بعد تحریری امتحان، جسمانی ٹیسٹ اور انٹرویوز کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس حوالے سے اشتہارات جلد قومی اخبارات اور متعلقہ سرکاری ویب سائٹس پر جاری کیے جائیں گے۔