پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام سیالکوٹ میں تاجدار ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد،انجینئر نوید اقبال مہمان خصوصی تھے

منگل 16 ستمبر 2025 13:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام جامعہ مسجد محمدیہ میں تاجدار ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی انجنیئر نوید اقبال نے خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈویژنل جنرل سیکرٹری شانی سلطانی نے کہا کہ ہر مسلمان کا ایمان تب مکمل ہوتا ہے جب وہ نبی پاک ﷺکے خاتم النبین ہونے پر ایمان رکھتا ہو، ہمارا جینا مرنا رسول اللہ کے لیے ہے ۔صوبائی رہنما غلام مرتضٰی قادری ، ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ افضال دتے شاہی ، ضلعی رہنمامحمد رضوان منیر مغل قادری، ملک عامر اقبال قادری، محمد نصیر قادری، ظہیر عباس دتے شاہی ، محمد ماجد سلطانی اور مہر عدیل سرفراز قادری نے کانفرنس میں خصوصی شرکت کی۔