Live Updates

قصور، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر ریسکیو 1122 کی دریائے ستلج سے ملحقہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں،ریسکیوذرائع

منگل 16 ستمبر 2025 13:59

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایات پر ریسکیو 1122 کی دریائے ستلج سے ملحقہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں،ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ دریائے ستلج میں پانی کی سطح گنڈا سنگھ کے مقام پر کم ہو کر 89000 ہزار کیوسک پر برقرار ہے۔14اگست سے جاری ریسکیو فلڈ ریلیف آپریشن کے دوران ریسکیو 1122 ٹیموں نے 22006 افراد کا انخلاء بغیر کسی جانی نقصان کے جانفشانی سے مکمل کیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ فلڈریلیف آپریشن کے دوران 7479 مویشیوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔دریائے ستلج پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہونے کی وجہ سے بوٹ ٹرانسپورٹیشن سروس جاری ہے، ریسکیو ٹیمیں 14000 سے زائد افراد کو بوٹ ٹرانسپورٹ سروس فراہم کر چکیں، ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ ریسکیو 1122مصیبت کی اس گھڑی کے آخر لمحے تک سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اور متاثرین کی ہر ممکن مدد کیلئے پر عزم ہے، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر نئیر عالم خان کی نگرانی میں ریسکیو فلڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات