اسرائیلی حملے کے بعدامریکی وزیرخارجہ بات چیت کے لیے قطرروانہ

منگل 16 ستمبر 2025 14:09

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو اسرائیل میں وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد قطر کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے خلیج میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ اپنے ملک کے مضبوط تعلقات کی تعریف کی۔ ایرانی مسئلے پر بات کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ ایران پر زیادہ سے زیادہ دبا کی مہم جاری رکھیں گے۔ ایران کا خطرہ اسرائیل، یورپ اور پوری دنیا کو درپیش ہے۔