غزہ میں اسرائیلی جنگ کے خلاف سپین نے اسرائیل سے ہتھیار خریداری کا معاہدہ منسوخ کر دیا

منگل 16 ستمبر 2025 14:09

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)سپین کی حکومت نے غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کے تناظر میں اسرائیل سے ہتھیار خریدنے کا معاہدہ منسوخ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی خبر رساں ادارے نے سرکاری دستاویزات کی بنیاد پر رپورٹ کیا ۔سرکاری دستاویزات کے مطابق سپین کی حکومت نے اسرائیلی راکٹ لانچرز سے متعلق 825 ملین ڈالر کا خریداری معاہدہ منسوخ کیا ہے۔معاہدے کی یہ منسوخی وزیراعظم پیڈرو سانچیز کے گزشتہ ہفتے کیے گئے اعلان کے بعد سامنے آئی ہے۔