مظفرآباد اور گردونواح میں حالیہ دنوں میں جنگلی جانوروں کے شہری علاقوں میں گھسنے کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ

منگل 16 ستمبر 2025 16:36

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)تحریک آزادی کے بیس کیمپ مظفرآباد اور گردونواح میں حالیہ دنوں میں جنگلی جانوروں کے شہری علاقوں میں گھسنے کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ،راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ نے اس صورتِ حال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ آئے روز چیتے شہری آبادی کا رخ کر رہے ہیں جس کے باعث نہ صرف شہری خوف و ہراس کا شکار ہیں بلکہ مال مویشیوں کے جانی نقصانات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

''یہ مسئلہ محض ایک دو واقعات تک محدود نہیں رہا بلکہ اب معمول بنتا جا رہا ہے،''انہوں نے کہا کہ محکمہ وائلڈ لائف کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے فوری اقدامات کرئے تاکہ ان جانوروں کو دوبارہ جنگلات کی طرف واپس بھیجا جا سکے اور انسانی بستیوں میں ان کے داخلے کو روکا جا سکے بصورت دیگر خدشہ ہے کہ کسی بڑے جانی نقصان کا واقعہ پیش آ سکتا ہے،راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ نے حکومتی سطح پر جامع حکمت عملی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عوامی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جدید سسٹمز اور ماہرین کی مدد سے وائلڈ لائف مینجمنٹ پلان ترتیب دینا ناگزیر ہو چکا ہے،اس اثناء میں شہریوں نے بھی متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر فیلڈ ٹیمیں متحرک کریں،جنگلی جانوروں کی مانیٹرنگ کو جدید ٹیکنالوجی سے ممکن بنائیں اور خطرناک جانوروں کو محفوظ علاقوں میں منتقل کرنے کا بندوبست کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بصورت دیگر کسی بھی قسم کے بھی نقصان کی ذمہ داری محکمہ وائلڈ لائف پر ہو گی۔

متعلقہ عنوان :