ڈسکہ، ایک شخص نے گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا

منگل 16 ستمبر 2025 16:29

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) سیالکوٹ میں ایک شخص نے گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔ پولیس حکام کے مطابق مقتولہ کے لواحقین نے بتایا کہ یہ واقعہ تحصیل ڈسکہ کے موضع ملہیکے ناگرہ میں اس وقت پیش آیا جب راشد نامی شخص نے گھریلو ناچاقی پر اوکاڑہ کی رہائشی اپنی 33 سالہ بیوی ناہید کو گولیاں مار دیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچے لیکن خاتون پہلے ہی جاں بحق ہو چکی تھی۔ ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعد نعش لواحقین کے حوالے کر دی۔