Live Updates

سیلاب سے متاثرہ ایم 5 موٹروے پر یکطرفہ ٹریفک بحال کرنے کا فیصلہ

منگل 16 ستمبر 2025 16:05

سیلاب سے متاثرہ ایم 5 موٹروے پر یکطرفہ ٹریفک بحال کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)سیلاب سے متاثرہ ایم فائیو موٹر وے پر یکطرفہ ٹریفک بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کی ہدایت پروفاقی سیکرٹری نے سیلاب سے متاثرہ موٹروے ایم فائیو کا دورہ کیا،چیئرمین این ایچ اے کے ہمراہ جلال پورمیں ایم فائیو کا معائنہ کیا۔وفاقی سیکرٹری مواصلات نے کہاکہ انجینئرز اورمتعلقہ حکام کو ایم فائیو پر ٹریفک جلد بحال کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں،موٹرویکوسیلاب سے چار مقامات پرنقصان پہنچا اس کے ازالے کیلئے تیزی سے کام جاری ہے،موٹرویز اورسڑکوں کی جنگی بنیادوں پر بحالی ہو رہی ہے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات