کلرسیداں ، چوآ خالصہ میں 1122 کی سہولت عارضی طور پر فراہم

منگل 16 ستمبر 2025 16:32

کلرسیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) کلرسیداں کے حلقہ چوآخالصہ میں 1122 کی سہولت عارضی طور پر فراہم کر دی گئی، کلرسیداں کے دوسرے قانون گو حلقہ چوآخالصہ میں ریسکیو 1122 کی سہولت عارضی بنیادوں پر فراہم کر دی گئی ہے، جس کا مقصد ایمرجنسی کی صورت میں فوری ریسپانس کو یقینی بنانا ہے۔

(جاری ہے)

چار سے چھ ایام کے دوران ملنے والے رسپانس کا جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا چوآخالصہ پوائنٹ سے دوبیرن کلاں، سکرانہ، سرصوبہ شاہ، دھانگلی، منیاندہ، سموٹ، ٹکال اور بیول کے عوام کو یہ سہولت مہیا کی جا رہی ہے۔

ٹرائل مدت میں کامیابی کی صورت میں چوآخالصہ میں مستقل بنیادوں پر 1122 اسٹیشن قائم کیا جائے گا۔اس سہولت کی فراہمی کے لیے راجہ صغیر احمد نے اہم کردار ادا کیا۔ عوامی نمائندوں اور مقامی افراد نے اس اقدام پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور راجہ صغیر احمد کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے مقامی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے بروقت اور عملی قدم اٹھایا۔