کراچی: حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈان، ضلع غربی کو پانی کی فراہمی معطل

منگل 16 ستمبر 2025 17:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)کراچی میں حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈائون ہو گیا ہے،جس سے ضلع غربی کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق واٹر کارپوریشن کی حب مین رائزنگ 66 انچ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی، جس کے باعث ضلع کیماڑی، وسطی اور غربی میں پانی کی فراہمی ایک بار پھر معطل ہوگئی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ پائپ لائن پھٹنے سے کرش پلانٹ ہائیڈرنٹس بھی بند ہوگئے جبکہ ہائیڈرنٹ ون اور ٹو سے پانی کی سپلائی مکمل طور پر معطل ہوگئی ہے۔

سی او او واٹر کارپوریشن کے مطابق بجلی کے بریک ڈائون کے باعث حب رائزنگ کی مین لائن پھٹ گئی، بجلی کے بریک ڈائون کے باعث لائن پھٹنے سے پمپنگ مکمل طور پر بند ہو گئی۔ حب مین رائزنگ سے یومیہ تقریبا آٹھ کروڑ گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے۔انہوں نے بتایاکہ حب رائزنگ کی مین لائن کی مرمت میں 24 گھنٹے لگیں گے

متعلقہ عنوان :