Live Updates

سی پی او ملتان کا جلالپور پیر والا ایم فائیو موٹروے کا دورہ ،سیلابی پانی سے پڑنے والے شگاف پر مرمتی کام کا جائزہ لیا

منگل 16 ستمبر 2025 23:01

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے ایس ایس پی آپریشنز احمد زنیر چیمہ کے ہمراہ جلالپور پیر والا ایم فائیو موٹروے کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے سیلابی پانی سے پڑنے والے شگاف پر مرمتی کام کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

سی پی او صادق علی ڈوگر نے بتایا کہ پولیس، ضلعی انتظامیہ اور موٹروے حکام مشترکہ طور پر موٹروے کو سیلابی پانی کے ریلوں سے بچانے کے لیے تیاریاں کر رہے ہیں۔

ایم 5 موٹروے کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے اور سیکیورٹی کے طور پر وہاں پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ پانی کا بہاؤ دریا ئے ستلج سےچناب کی طرف بڑھ رہا ہے۔ تحصیل کے مغربی حصوں میں پانی کا بہاؤ ہیڈ پنجند کی طرف رواں دواں ہے ۔صادق علی ڈوگر نے بتایا کہ تحصیل جلال پور کی مشرقی جانب موضع بہادر پور، موضع کنہوں، بستی صبرا، کوٹلہ چاکر میں ریلیف اور ریسکیو کا آپریشن جاری ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات