ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن شہزاد احمد ورک پی آر او ٹو گورنر پنجاب تعینات

منگل 16 ستمبر 2025 18:18

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرکی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن شہزاد احمد ورک کو اپنا پبلک ریلیشنز آفیسر (پی آر او ) مقرر کیے جانے پر ڈائریکٹوریٹ پبلک ریلیشنز سرگودہا کے وفد نے اُن سے گورنر ہاوس میں ملاقات کی اور اُنہیں نئی اہم تعیناتی پر مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

شہزاد احمد ورک اس سے قبل ڈائریکٹوریٹ پبلک ریلیشنز سرگودہا میں اپنے فرائض خوش اسلوبی سے ادا کر چکے ہیں ، ان کا شمار محکمہ کے سینئر افسران میں ہوتاہے۔

اُن کی پیشہ ورانہ خدمات اور میڈیا سے خوشگوار تعلقات کے باعث یہ تعیناتی محکمہ کے افسران اور صحافتی حلقوں میں نہایت خوش آئند قرار دی جا رہی ہے۔ وفد نے کہا کہ شہزاد احمد ورک کی تعیناتی سے میڈیا اور اداروں کے باہمی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ اس موقع پر وفد نے نیک تمنائو ں کا اظہار کرتے ہوئے ا مید ظاہر کی کہ شہزاد احمد ورک اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے گورنر پنجاب کے دفتر اور میڈیا کے مابین روابط کومزید مو ثر اورفعال بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :