تیسرے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے 913 خالی نشستوں پر کل 155 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے۔ الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا

منگل 16 ستمبر 2025 22:59

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) تیسرے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے 913 خالی نشستوں پر کل 155 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے۔ الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا کے مطابق جنرل نشستوں پر 93, خواتین کے لئے 7 ،مزدور کسان کے لئے 14 اور یوتھ کی نشستوں کے لئے 41 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے۔

(جاری ہے)

کاغذات نامزدگیوں کی جانچ پڑتال 16 ستمبر سے شروع ہو گئی جو 18ستمبر 2025 تک مکمل کی جائیگی،19ستمبر 2025 کو کاغذات نامزدگی منظور کئے جانیوالے امیدواروں کی فہرست جاری ہوگی،کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 20 ،22 اور23 ستمبر 2025 تک داخل کی جاسکیں گی،ان اپیلوں پر فیصلہ سے 26 ستمبر 2025 تک آگاہ کیا جائیگا،امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی29 ستمبر 2025 تک واپس لے سکیں گے۔

30 ستمبر 2025کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرکے ان کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔ پولنگ 19 اکتوبر 2025 کو ہوگی۔