اسلام آبادہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا

منگل 16 ستمبر 2025 22:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2025ء)اسلام آبادہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا۔یہ حکم منگل کوجاری کیاگیاہے۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست منظور کرلی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی قانونی طور پر درست نہیں،عدالت نے کہاکہ پی ٹی اے کے سینئر ممبر کو عارضی طور پر چیئرمین تعینات کیا جائے،جسٹس بابر ستار نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

جسٹس بابر ستار نے 99 صفحات پر فیصلہ تحریر کیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے میجر جنرل (ریٹائرڈ) حفیظ الرحمٰن کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی قانونی طور پر درست نہیں ہوئی۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی اے کو فوری عہدے سے ہٹایا جائے اور پی ٹی اے میں سینئر ممبر کو عارضی چیئرمین تعینات کیا جائے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہا ٓخری سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ؛چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی کیخلاف درخواست کا فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور دیگر فریقین کو 8 ستمبر تک تحریری دلائل جمع کرانے کی ہدایت جاری کی تھی اسامہ خلجی کی درخواست پر سماعت کے بعد جاری تحریری حکمنامہ میں عدالت نے چیئرمین پی ٹی اے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور دیگر فریقین کو 8 ستمبر تک تحریری دلائل جمع کرانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو فریق تحریری دلائل جمع کرانا چاہتا ہے 8 ستمبر تک جمع کروا سکتا ہے۔

وفاقی حکومت چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی کے پراسیس کا ریکارڈ جمع کرانا چاہے تو کروا سکتی ہے۔ وفاقی حکومت ریکارڈ پیش کر سکتی ہے کہ پی ٹی اے ممبرز میں سے چیئرمین کو کیسے منتخب کیا گیا۔گزشتہ روزمحفوظ شدہ فیصلہ سنایاگیا۔