نو مئی جلائو گھیرائومقدمات ، شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت 22 ستمبر تک ملتوی

منگل 16 ستمبر 2025 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی کے جلاو گھیرا وکے الزام میں درج پانچ مقدمات میں تحریک انصاف کے رہنماوں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت 22 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سینٹرل جیل کوٹ لکھپت میں کیسز کی سماعت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد، شاہ محمود قریشی اور دیگر ملزمان کو حاضری کے لیے جیل کے کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے وکلا کو گواہوں کے بیانات پر جرح کے لیے طلب کر لیا اور مزید کارروائی 22 ستمبر تک ملتوی کر دی۔