
ض*ایشیاء کپ پر جواء لگانے والوں،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ڈویژنل پولیس متحرک
منگل 16 ستمبر 2025 20:05
(جاری ہے)
ملزم کے قبضہ سے 14 کلو سے زائد افیون برآمد ہوئی۔
اسی طرح بادامی باغ چوکی جوزف کالونی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تین رکنی موٹر سائیکل چور و سنیچر گینگ گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں شہباز عرف لونا،رمضان عرف چیتا اور عمر شامل ہیں ۔ملزمان کے قبضہ سے 2 موٹر سائیکلیں، 4 موبائل ،10 ہزار روپے نقد ی اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا۔مزید برآںایس پی سٹی بلال احمدنے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ انہوں نے کھلی کچہری کے دوران عوام الناس کے مسائل سنے اور موقع پر حل کے احکامات جاری کیے۔ کینٹ ڈویژن پولیس انسدادِمنشیات کیلئے متحرک،ہربنس پورہ پولیس نے دوران چیکنگ لوہے والا چوک سے بدنام زمانہ منشیات فروش شعیب منشیات سمیت گرفتارکر لیا۔دورانِ تلاشی ملزم کے قبضہ سے 1845 گرام چرس برآمدکی گئی۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے نہر کنارے نو جوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف کیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کیا گیا۔مزید برآں ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضانے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ انہوں نے عوام الناس کے مسائل سنے اور موقع پر حل کے احکامات جاری کیے۔ ماڈل ٹائون ڈویژن کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری،چوکی لکھوکی کاہنہ پولیس نے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش گرفتار کر لیا ۔ملزم کو خفیہ اطلاع پر بلیانوالہ کھوہ سے حراست میں لیا گیا ۔منشیات فروش کے قبضہ سے 1 کلو 360 گرام چرس برآمدکی گئی ۔ملزم کھوہ کے قریب چل پھر کر منشیات فروخت کر رہا تھا ۔ سِول لائنز ڈویژن کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ، گڑھی شاہو پولیس نے اے کیٹیگری کے جرائم میں ملوث مفرور لسٹڈ اشتہاری گرفتارکر لیئے۔ملزمان کو انٹیلی جنس بیسڈ کاروائی کر کے گرفتار کیا گیا۔گرفتارملزمان کی شناخت بلال اور وسیم کے نام سے ہوئی۔ملزمان پر مجموعی طور پر20 سے زائد سنگین مقدمات درج ہیں۔اقبال ٹائون پولیس کی اوباش افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری، شیراکوٹ پولیس نے بیٹی سے زیادتی کرنے والے سوتیلے باپ کو گرفتارکر لیا۔عاصمہ نامی خاتون نے ملزم عبداللہ کے ساتھ دوسری شادی کی اور کریم سٹریٹ سوڈیوال میں رہائش پذیر تھی۔عاصمہ کی بڑی بیٹی پہلے خاوند سے ہے جس کے ساتھ سوتیلا باپ عبداللہ جنسی زیادتی کرتا تھا۔ملزم عبداللہ سوتیلی بیٹی کو ڈراتادھمکاتاتھا۔ملزم عبداللہ کے خلاف بیوی کی مدعیت میں فوری مقدمہ درج کر لیا گیا۔علاوہ ازیںایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کا روزانہ کی بنیاد پر اپنے آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ انہوں نے عوام الناس کے مسائل سنے اور موقع پر حل کے احکامات جاری کیے۔ ڈولفن سکواڈ کا فنانشل کرائم کے اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن،فنانشل کرائم کے مقدمات میں مطلوب 08 اشتہاریوں کو شہر کے مختلف جگہوں سے گرفتارکر لیا۔ملزمان لاہور کے مختلف تھانوں کی پولیس کو مطلوب تھے۔ملزمان نے شہریوں سے لین دین، نوسر بازی و فراڈ کی نیت سے بوگس چیک دیے تھے۔ملزمان کو اانٹیلی جنس بیسڈ کارروائی و ای پولیس ایپ کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان کیخلاف تھانہ چوہنگ، مغلپورہ، کاہنہ، ساندہ و دیگر تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔ملزمان کو تمام متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا۔
مزید قومی خبریں
-
بینک آف پنجاب کی اینالسٹ اور انویسٹرز کے لیے کارپوریٹ بریفنگ
-
عمران خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارت سے آپریٹ ہو رہا ہے،وفاقی وزیر ریلوے کا دعویٰ
-
پولیو ویکسین انجکشن 15 سال تک کے تمام بچوں کو خصوصی مہم کے دوران لگائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر منصوراحمد قاضی
-
نوجوان نسل میں شدت پسندی اور جارحیت پر قابو پانے کے لیے کھیلوں سے بہتر کوئی ذریعہ نہیں‘مجتبیٰ شجاع الرحمان
-
گورنرپنجاب سے فیصل عبدالستارایدھی کی ملاقات ، سیلاب متاثرین کی مدد اوران کی بحالی اولین ترجیح ہے ۔ سردارسلیم حیدر خان
-
پشاور، جعلی ویزے پر البانیہ جانے والے دو مسافر زیر حراست، نشاندہی پر تین ایجنٹس گرفتار
-
وفاقی وزراء کی جانب سے جنازوں پر بیانات گھٹیا حرکت ہے،علی امین گنڈاپور
-
حب کینال کی تباہی کے بعد کراچی پانی کے شدید بحران کا شکار ہے، حلیم عادل شیخ
-
وزیراعلی سندھ کا گندم کے ذخائر اور فراہمی کی صورتحال کا جائزہ
-
بلوچستان میں ملک کاپہلا خودکار ڈیجیٹل مالیاتی ای۔فائلنگ سسٹم اچھی حکمرانی اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی جانب ایک سنگ میل ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان
-
خزانے کی پائی پائی سیلاب متاثرین کی بحالی پر خرچ کی جائی: خرم نوازگنڈاپور
-
خزانے کی پائی پائی سیلاب متاثرین کی بحالی پرخرچ کی جائے‘ خرم نواز گنڈاپور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.