ڑ*یورپی یونین کے نئے سفیر ریمونڈاس کاروبلس نے پاکستان میں چارج سنبھال لیا

منگل 16 ستمبر 2025 20:05

[ سلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2025ء) یورپی یونین کے نئے سفیر ریمونڈاس کاروبلس نے پاکستان میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ انہوں نے سابق سفیر ڈاکٹر رینا کیونیکا کی جگہ لی ہے۔یورپی یونین پاکستان کے ترجمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے نئے سفیر کا تعارف کرایا اور اظہار مسرت کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ریمونڈاس کاروبلس سفارت کاری میں 30 سال سے زائد تجربہ رکھتے ہیں اور وہ اس سے قبل تاجکستان میں یورپی یونین کے سفیر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ نئے یورپی سفیر کو سائیکلنگ، ہائیکنگ اور ثقافت سے گہری دلچسپی ہے، اور امید ہے کہ وہ پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کو مزید فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گے۔