Live Updates

ہمارا فوکس صرف عوامی خدمت ہے، الحمدللہ پنجاب حکومت اپنے وسائل سے متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے،عظمی بخاری

منگل 16 ستمبر 2025 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب اس وقت ملکی تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا کر رہا ہے، وزیر اعلی مریم نواز اور پنجاب کی انتظامیہ دن رات سیلاب متاثرین کی بحالی اور ریلیف میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارا فوکس صرف عوامی خدمت ہے، الحمدللہ پنجاب حکومت اپنے وسائل سے متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے اور وفاق یا کسی دوسری تنظیم سے کسی قسم کی امداد کی طرف نہیں دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے تمام وسائل اور حکومتی مشینری کا رخ متاثرہ علاقوں کی طرف موڑ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی بیروزگاری کا رونا رونے کیلئے پی ٹی آئی ہی کافی تھی کسی اور جماعت کو اس بیانیہ میں شامل ہونے کی ضرورت نہیں ،اس وقت ہمارا فوکس صرف عوامی خدمت پر ہے اسلئے ہم سیاسی تلخیوں کو برداشت کر رہے ہیں ۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات