
-جبری گمشدہ صغیر احمد اور اقرار بلوچ کی بازیابی کیلئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ
منگل 16 ستمبر 2025 20:45
(جاری ہے)
جن کے بارے میں تا حال کوئی اطلاعات نہیں کہ وہ کہاں ہے صغیر احمد، اقرار بلوچ، محمود لانگو، نعمت اللہ بلوچ ، جاوید بلوچ، غنی بلوچ کے اہلخانہ اور وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ اور صغیر احمد کی بہن اور اقرار بلوچ کی کزن نسیمہ بلوچ سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جبری گمشدگیاں ماورائے قانون عمل ہے، انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے، انہوں نے کہا کہ اب تک ہزاروں بلوچ افراد لاپتہ کیئے گئے ہیں، اہلخانہ کو ان کے بارے میں کوئی معلومات نہیں نہیں دی گئی کہ وہ کہاں اور کس حال میں ہیں، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کو انصاف دے، قانونی اور آئینی راستہ اختیار کرے، جن بلوچ افراد کو اٹھایا گیا ہے، اگر ان پر کوئی جرم ہے تو ملک میں عدالتیں موجود ہیں، انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے،لیکن افسوس کی بات ہے کہ حکومت لاپتہ افراد کے کے مسئلہ کو سنجیدگی سے حل نہیں کر رہی بلوچستان میں 2000 سے جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری ہے، 7ہزار کے قریب بلوچ افراد کو لاپتہ کیا گیا ہے،مقررین نے کہا کہ لاپتہ افراد کے اہلخانہ کی جانب سے انصاف کی فراہمی کے لیے بنائے گئے اداروں سمیت حکومت اور دیگر محکموں کے سامنے التجا کرتے آرہے ہیں، لیکن کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہم اس حوالے سے بات کرتے آرہے ہیں اور لاپتہ افراد کی جبرگی گمشدگیوں کا سلسلے کو مزید تیز کردیا گیا ہے، بلوچ افراد کے مسخ شدہ لاشیں پھینکی جا رہی ہیں، مقریرین نے کہا کہ حکومت ماورائے قانون اقدامات کے خلاف اقدامات کی بجائے، وہ اسمبلیوں سے قانون پاس کروارہے ہیں، جو غیر قانونی اقدام ہیں انہیں قانونی تحفظ فراہم کیا جارہاہے،اس آرڈیننس کے ذریعے انہیں اتنے اختیارات دیئے گئے ہیں کہ وہ بغیر وارنٹ اور ایف آئی آر کے لوگوں کو اٹھا کر لاپتہ کر سکتے ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تمام لاپتہ افراد کو بازیاب اور لاپتہ افراد کی جبری گمشدگیوں اور ماورائے قانون قتل کا سلسلہ بند کیا جائے،تمام لاپتہ افراد کو منظر عام پر لایا جائے، اگر کسی پر کوئی الزام ہے تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے، جبری گمشدگیوں کا مکمل سدباب کیا جائے اور جبری گمشدگیوں کا مسئلہ ملکی قوانین کے تحت حل کیا جائے تاکہ ان کے پیاروں کو اس ذہنی اذیت اور تکلیف سے چھٹکارا مل سکی
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بینک آف پنجاب کی اینالسٹ اور انویسٹرز کے لیے کارپوریٹ بریفنگ
-
عمران خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارت سے آپریٹ ہو رہا ہے،وفاقی وزیر ریلوے کا دعویٰ
-
پولیو ویکسین انجکشن 15 سال تک کے تمام بچوں کو خصوصی مہم کے دوران لگائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر منصوراحمد قاضی
-
نوجوان نسل میں شدت پسندی اور جارحیت پر قابو پانے کے لیے کھیلوں سے بہتر کوئی ذریعہ نہیں‘مجتبیٰ شجاع الرحمان
-
گورنرپنجاب سے فیصل عبدالستارایدھی کی ملاقات ، سیلاب متاثرین کی مدد اوران کی بحالی اولین ترجیح ہے ۔ سردارسلیم حیدر خان
-
پشاور، جعلی ویزے پر البانیہ جانے والے دو مسافر زیر حراست، نشاندہی پر تین ایجنٹس گرفتار
-
وفاقی وزراء کی جانب سے جنازوں پر بیانات گھٹیا حرکت ہے،علی امین گنڈاپور
-
حب کینال کی تباہی کے بعد کراچی پانی کے شدید بحران کا شکار ہے، حلیم عادل شیخ
-
وزیراعلی سندھ کا گندم کے ذخائر اور فراہمی کی صورتحال کا جائزہ
-
بلوچستان میں ملک کاپہلا خودکار ڈیجیٹل مالیاتی ای۔فائلنگ سسٹم اچھی حکمرانی اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی جانب ایک سنگ میل ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان
-
خزانے کی پائی پائی سیلاب متاثرین کی بحالی پر خرچ کی جائی: خرم نوازگنڈاپور
-
خزانے کی پائی پائی سیلاب متاثرین کی بحالی پرخرچ کی جائے‘ خرم نواز گنڈاپور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.