ساہیوال، مقدمہ بازی کی رنجش ،زمیندارقتل ،دو شدید زخمی ،سات ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

منگل 16 ستمبر 2025 21:10

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)نواحی چک 40 چودہ ایل میںمقدمہ بازی کی رنجش پر ایک زمیندار محمد انور کو قتل اس کے بھائی اور بھتیجے کوشدید زخمی کر دیا گیا۔ واقعات کے مطابق اسی چک کے اصغر علی اپنے بھائی محمد انور اور بیٹے محمد اشرف کے ہمراہ کھیتوں میں کام کر رہے تھے آتشی اسلحہ سے مسلح شفقت، عمران، زاہد، شہباز اور دو نا معلوم ملزم آگئے اور اآتے ہی للکارا مارا کہ مقدمہ بازی کا مزہ چکھاتے ہیں۔

(جاری ہے)

جس پر ملزموں نے فائرنگ کر دی جبکہ دیگردو ملزم کلہاڑیوں سے حملہ آور ہو گئے جس کے نتیجہ میں محمد انور گولیاں لگنے سے جا ں بحق ہو گیا محمد اشرف اور ااس کا باپ اصغر کلہاڑیوں سے شدید زخمی کر کے فرار ہو گئے۔ زخمیو ں کو ہسپتال داخل کر ا دیا ہے ۔ملزموں نے ظفر احمد کے ایما ء پر حملہ کر کے قتل اور اقدام قتل کی واردات کی ۔ پولیس کسووال نے مقتول کے بھائی اصغر علی کی مدعیت میں ظفر، شفقت ،عمران ،زاہد ،شہباز اور دو نامعلوم سمیت سات کے خلاف مقدمہ ,302, ,148 ,149 109 درج کر کے تفتیش شروع کر دی ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔