ساہیوال، ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں3ارب روپے کی مبینہ کرپشن کا معاملہ،چار افسران ، تما م ریکارڈ طلب

منگل 16 ستمبر 2025 21:10

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں تین ارب روپے کی مبینہ کرپشن کا معاملہ وزیراعلی مانیٹرنگ کمیٹی کی قائم کمیٹی نے آج چار آفیسروں کو تمام ریکارڈ سمیت لاہور طلب کر لیا ہے ان چار آفیسروں میں محمد لقمان ڈپٹی ڈائریکٹر، فانس، انجینیئرمحمد لقمان تابش، احمر بلال اور تنویر علی بائیو انجینیئر شامل ہیں کمیٹی ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے منصوبہ2014میں تین ارب 58کروڑ روپے کی لاگت سے شروع ہوامگر کے نو سال گزرنے کے بعد 9 ارب 31کروڑ 11لاکھ 61ہزار روپے خر چ ہونے کے باوجود مکمل نہ ہوسکا۔

(جاری ہے)

لانڈری اور سرجری آلات کے سٹیم یو نٹ ادھورے پڑے تھے جس پر ایڈیشنل سیکر ٹری فانس کی کمیٹی نے انکوائر ی کی جس کے بعد دوسری انکوائری کے لیے وزیر اعلیٰ ٹیم کے سیکرٹری اور دیگر آفیسروں نے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کرپشن اور موقع پر مشینری اور درآمدی مشینری کے بارے میں تفصیلی انکوائری کی دو اور کمیٹیا ں بنائی گئی وزیر اعلی ٰ ٹیم کے سکرٹری نے 11ستمبر کو بیرونی ممالک سے منگوائی گئی مشینری کے کاموں کی الاٹمنٹ کی تفصیلات سمیت تمام ریکارڈ طلب کر لیا۔