اسرائیلی وزیراعظم بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی جاری نہیں رکھ سکیں گے،انہیں حساب دینا ہو گا، قطر

بدھ 17 ستمبر 2025 10:10

دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) قطر نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی جاری نہیں رکھ سکیں گے اور انھیں اس کا حساب دینا ہو گا۔ العربیہ اردو کے مطابق یہ بات قطرکی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے گزشتہ روز اسرائیل کی حالیہ فوجی جارحیت کے پس منظر میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں کہا کہ غزہ سے متعلق مذاکرات فی الحال حقیقت پسندانہ نظر نہیں آتے۔

انھوں نے زور دیا کہ گزشتہ ہفتے اسرائیلی حملے نے قطر اور امریکا کے درمیان دفاعی معاہدے کی تجدید کی ضرورت کو تیز کر دیا ہے۔ ترجمان نے وضاحت کی کہ قطر کے امریکا کے ساتھ تعلقات بالخصوص دفاعی سطح پرسٹریٹجک اور خصوصی نوعیت کے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے امریکی وزیر سے حالیہ اسرائیلی حملے کے بعد دفاعی تعاون بڑھانے کے امکانات پر بات چیت کی۔