یمن ، سعودی عرب اور برطانیہ کی مشترکہ سربراہی کانفرنس

یمنی حکومت کی مدد جاری رکھنے کے لیے 10 سالہ روڈ میپ کا خاکہ پیش

بدھ 17 ستمبر 2025 12:17

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)سعودی عرب اور برطانیہ نے یمن کے ساحلی محافظوں کے سلسلے میں مشترکہ سربراہی کانفرنس کا انعقاد کیا ہے تاکہ ساحلی محافظوں اور سمندری سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔اس سلسلے میں افتتاحی تقریب ریاض میں ہوئی ہے۔ نیز کئی ممالک نے 4 ملین ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے۔ یمن کے ساحل پر موجود محافظوں کو سمندری راستے کے ذریعے سمگلنگ، بحری قذاقوں اور انسانی سمگلنگ سے مقابلہ کرنے کے لیے تربیت دی جائے گی۔

(جاری ہے)

امریکہ سمیت 35 سے زائد ممالک نے کانفرنس میں شرکت کی ہے۔ کانفرنس میں یمنی حکومت کی مدد جاری رکھنے کے لیے 10 سالہ روڈ میپ کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔سعودی سفیر محمد الجابر نے بحیرہ احمر کی مملکت کے لیے اہمیت پر بات کرتے ہوئے عالمی تجارت کے لیے نیوی گیشن کی آزادی یقینی بنانے کے لیے سعودی عرب کی غیر متزلزل خواہش کی تصدیق کی ہے۔یمن میں برطانوی سفیر عبدا شری نے کہا برطانیہ یمنی حکومت اور ساحلی محافظوں کی حمایت کے لیے پرعزم ہے۔ اس سلسلے میں سعودی عرب کی مسلسل حمایت کے لیے شکر گزار ہیں۔