Live Updates

کیریبین پریمیئر لیگ، کوالیفائر ون میچ میں سینٹ لوشیا کنگز اورگیانا ایمیزون واریئرز کی ٹیمیں جمعرات کو آمنے سامنے ہوں گی

بدھ 17 ستمبر 2025 12:13

گیانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) کیریبین پریمیئر لیگ اپنے آخری مراحل کی طرف گامزن ہے، لیگ میں کل (جمعرات کو) مزیدایک میچ کھیلا جائے گا،یہ کوالیفائر ون میچ ہوگا جس میں دفاعی چیمپئن سینٹ لوشیا کنگز اور گیانا ایمیزون واریئرز کی ٹیمیں پروویڈنس سٹیڈیم گیاناکے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی۔سی پی ایل کا تیرہواں ایڈیشن ویسٹ انڈیز میں جاری ہے جس میں شائقین کو دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔

لیگ میں دنیائے کرکٹ کے مختلف ممالک کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آتے ہیں جو اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ لیگ میں جمعرات کو کھیلے جانے والے کوالیفائر ون میچ میں دفاعی چیمپئن سینٹ لوشیا کنگز اور گیانا ایمیزون واریئرز کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی۔

(جاری ہے)

اس لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کررہی تھیں جن میں دفاعی چیمپئن سینٹ لوشیا کنگز ،گیانا ایمیزون واریئرز ، اینٹیگوا اینڈ باربوڈا فالکنز ،سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس، بارباڈوس رائلز اورٹرنباگو نائٹ رائیڈرزشامل ہیں ۔

لیگ میں فائنل سمیت 34میچز کھیلے جائیں گے۔ کیریبین پریمیئر لیگ کا آغاز 2013میں ہوا تھا۔ اس کے اب تک 12 ایڈیشن کھیلے جاچکے ہیں جن میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیم سب سے زیادہ 4مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہے۔\932
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :