چنیوٹ، تھانہ کوٹ وساوا پولیس نے مغوی بچی کو بازیاب کر لیا، ملزم

بدھ 17 ستمبر 2025 12:13

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) چنیوٹ تھانہ کوٹ وساوا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مغوی بچی کو بازیاب کر لیا، اغوا کار گرفتار ۔پولیس کے مطابق گھریلو جھگڑے کے باعث ملزم نے ایک سالہ بچی عائشہ کو گھر سے اغواء کر لیا تھا، جس پر تھانہ کوٹ وساوا میں زیر دفعہ 364 ت پ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ کوٹ وساوا انسپکٹر علی عرفان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورس کی مدد سے ملزم کو ٹریس کر کے بچی کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر بچوں کے خلاف جرائم کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ ایسے جرائم میں ملوث عناصر کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اور بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔\378