جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جاتے ہوئے نوجوان کو ائیر پورٹ سے گرفتار کر لیاگیا

بدھ 17 ستمبر 2025 12:42

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جاتے ہوئے نوجوان کو ائیر پورٹ سے گرفتار کر لیاگیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق امیگریشن فیصل آباد نیائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے سرگودھا کے نوجوان بلال امجد کوسربیا کی فلائٹ میں سوار ہونے سے قبل گرفتار کر لیا اور ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ مسافر سے ایجنٹ نے 20 لاکھ روپے لیکر پاسپورٹ پر سربیا کا جعلی ویزا لگا دیا تھا۔ ٹیم نے مسافر کو مزید کاروائی اور ایجنٹ کی نشاندہی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل فیصل آباد کے حوالے کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :