برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند فوری طور پر یو کے سٹوڈنٹ ویزا کے لیے درخواست دیں،برٹس کونسل پاکستان

بدھ 17 ستمبر 2025 13:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) برٹش کونسل پاکستان نے برطانیہ میں تعلیم کے خواہشمند طلباء کو ہدایت کی ہے کہ اگر انہوں نے حال ہی میں اپنے تعلیمی امتحانات کے نتائج حاصل کر لیے ہیں اور برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تو فوری طور پر یو کے سٹوڈنٹ ویزا کے لیے درخواست دیں۔

(جاری ہے)

برٹش کونسل پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ برطانوی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق طلباء کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ویزا درخواست دینے میں تاخیر نہ کریں۔

درخواست دینے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کے پاس: یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ CAS ریفرنس نمبر موجود ہو اور تمام ضروری دستاویزی ثبوت تیار ہوں. طلباء ویزا کے لیے آن لائن درخواست حکومت برطانیہ کی ویب سائٹ gov.uk/student-visa پر دی جا سکتی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وقت پر درخواست دینے سے ویزا کے عمل میں تاخیر سے بچا جا سکتا ہے اور طلباء اپنی تعلیم بروقت شروع کر سکتے ہیں۔