Live Updates

سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے اٹک میں ایک کروڑ روپے مالیت کے پیکجز تیار

بدھ 17 ستمبر 2025 17:03

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا کی نگرانی میں متاثرہ علاقوں کے لیے امدادی سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں سیلاب زدگان کے لیے ایک کروڑ روپے مالیت کے اشیائے خوردونوش اکٹھی کی گئیں۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ڈاکٹر محمد اظہر کی سربراہی اور رہنمائی میں ڈی او ایلیمنٹری مردانہ سید تقی عباس اور اے ای او جواد الحسن نے بھی سرگرم کردار ادا کیا،ان کی محنت اور لگن کے نتیجے میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں نے مشترکہ طور پر 2000 امدادی پیکجز تیار کیے۔

ان پیکجز میں آٹا، چینی، دودھ، دالیں، گھی اور دیگر ضروری اشیائے خور و نوش شامل ہیں جو متاثرین کی فوری ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیے گئے ہیں۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :