یوئیفا چیمپئنز لیگ ،ریال میڈرڈ اور آرسنل نے اپنے میچز جیت لئے

بدھ 17 ستمبر 2025 17:21

میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) ریال میڈرڈ نے یوئیفا چیمپئنز لیگ کے ایک میچ میں مارسیلی کو شکست دے دی جبکہ آرسنل کی ٹیم نے دوسرے میچ میں اتھلیٹک کلب کی ٹیم کو 0-2 گول سے ہرا دیا۔ یوئیفا چیمپئنز لیگ میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔سپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے مقام پر کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں میزبان ریال میڈرڈ اور مارسیلی کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں ریال میڈرڈ کی ٹیم نے حریف ٹیم مارسیلی کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا دیا۔

کیلین ایمباپے اور ٹموتھی ویہ نے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم ریال میڈرڈ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ ریال میڈرڈ کی لیگ میں ابتدائی فتح ہے اور اس فتح کے بعد اس کو 3 قیمتی پوائنٹس بھی مل گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سان میمس، بلباؤ، سپین میں کھیلے گئے ایک اور میچ میں آرسنل اور ایتھلیٹک کلب کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں آرسنل کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایتھلیٹک کلب کی ٹیم کو 0-2 گول سے ہرا دیا۔آرسنل کی جانب سے گیبریل مارٹینیلی اور لینڈرو ٹروسارڈنے ایک ایک گول سکور کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار اداکیا۔ یوں اس فتح کے ساتھ ہی آرسنل کی ٹیم نے مہم کا آغاز فاتحانہ انداز میں کر دیا۔\932

متعلقہ عنوان :