فیصل آباد پولیس نے 14 سال سے مفرور 30 مقدمات میں مطلوب ریکارڈ یافتہ اشتہاری ملزم گرفتار

بدھ 17 ستمبر 2025 15:16

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) فیصل آباد پولیس نے 14 سال سے مفرور 30 مقدمات میں مطلوب ریکارڈ یافتہ اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ مدینہ ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرکے 14 سال سے مفرور 30 مقدمات میں مطلوب ریکارڈ یافتہ اشتہاری ملزم وحید کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس نے بتایا کہ ایس ایچ او مدینہ ٹاؤن مظفر علی نے کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے ا شتہاری ملزم وحید کو گرفتار کیا۔ملزم نے چودہ سال قبل پیسوں کے لین دین کی رنجش میں فائرنگ کرکے ا فتخار احمد کو زخمی کر دیا تھااور موٹر سائیکل بھی لے گیا۔تھانہ مدینہ ٹاؤن پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مزیدقانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔