پنجاب پولیس میں سب انسپکٹرز کی اوپن میرٹ پر بھرتی کا اشتہار جاری

بدھ 17 ستمبر 2025 14:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) پنجاب پولیس نے نوجوانوں کو خوشخبری سناتے ہوئے سب انسپکٹرز کی اوپن میرٹ پر بھرتی کا اشتہار جاری کر دیا، اہلیت پر پورا اترنے والے امیدوار پی پی ایس سی کی ویب سائٹ پر اپلائی کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی پی ایس سی کی ویب سائٹ پر اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 2اکتوبر 2025ء ہے ، مختلف شہروں میں مجموعی طور پر 300سب انسپکٹرز بھرتی کیئے جائیں گے ۔ اپلائی کرنے کے لئے کم سے کم اہلیت سکینڈ ڈویژن میں گریجوایشن ہے ،لڑکوں کے لئے قد کی اہلیہ 5فٹ 7انچ جبکہ لڑکیوں کے لئے 5فٹ 2انچ ہے ۔

متعلقہ عنوان :