پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی ٹیم نے ضلع بھر میں پرائس کنٹرول اور ریٹ لسٹ کی ڈسپلے کر دی

بدھ 17 ستمبر 2025 14:43

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)ڈی سی کی ہدایات پر پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی ٹیم نے ضلع بھر میں پرائس کنٹرول اور ریٹ لسٹ کی ڈسپلے چیکنگ کے دوران آٹا، روٹی اور کریانہ اسٹورز کی نگرانی کی۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران فتے پور، جلاپور جٹاں اور منگووال میں 9 دکانوں کو سیل کر دیا گیا جن میں میاں شاہد کریانہ اسٹور، فضل کریانہ اسٹور، حکیم ٹریڈرز، شفیق کریانہ اسٹور، یونس کریانہ اسٹور، بٹ کریانہ اسٹور، سونا چاندی ٹریڈرز اور سلیمان کریانہ اسٹور شامل ہیں۔ایس ڈی ای او پیرا عائشہ گوندل نے واضح کیا ہے کہ عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :