سرویکل کینسر سے بچاؤ کی آگاہی مہم بہترین انداز میں جاری ہے،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بھمبر

بدھ 17 ستمبر 2025 15:07

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بھمبر ڈاکٹر ارم بتول نے کہا ہے کہ سرویکل کینسر سے بچاؤ کی آگاہی مہم بہترین انداز میں جاری ہے۔ اس مہم کے تحت خواتین کو بیماری کے ابتدائی مراحل میں تشخیص اور بروقت علاج کی اہمیت سے آگاہ کیا جا رہا ہے تاکہ قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ صحت بھمبر کی ٹیمیز عملی طور پر ویکسئین لگا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

مختلف علاقوں میں آگاہی سیشنز، لیکچرز اور سیمینارز منعقد کر رہی ہیں جبکہ بنیادی مراکز صحت پر بھی معلوماتی مواد فراہم کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر ارم بتول نے کہا کہ عوام بالخصوص خواتین کو چاہیے کہ وہ اس مہم سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں اور اپنی صحت کے حوالے سے باخبر رہیں۔ڈی ایچ او بھمبر نے مزید کہا کہ محکمہ صحت ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہا ہے تاکہ سرویکل کینسر سے بچاؤ کے پیغامات گھر گھر تک پہنچائے جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :