صحت مند عورت ہی صحت مند خاندان اور معاشرے کی ضمانت ہے،ایم ایس ڈاکٹر محمد منصور چوہدری

بدھ 17 ستمبر 2025 15:15

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)ایم ایس ڈاکٹر محمد منصور چوہدری کا پیغام برائے آگاہی سرویکل کینسر''سرویکل کینسر خواتین میں ایک سنگین مرض ہے لیکن خوش آئند بات یہ ہے کہ اس سے بروقت بچاؤ ممکن ہے۔

(جاری ہے)

باقاعدہ طبی معائنہ (اسکریننگ/پاپ اسمیئر ٹیسٹ) اور حفاظتی ویکسین کے ذریعے اس بیماری کو بڑی حد تک روکا جا سکتا ہے۔ میری تمام بہنوں اور بیٹیوں سے گزارش ہے کہ اپنی صحت کو ترجیح دیں،ویکسئین لگوائیں، باقاعدگی سے گائناکالوجسٹ سے معائنہ کروائیں اور بروقت ٹیسٹ ضرور کرائیں۔ یاد رکھیں: ابتدائی مرحلے پر تشخیص زندگی بچا سکتی ہے۔ صحت مند عورت ہی صحت مند خاندان اور معاشرے کی ضمانت ہے۔

متعلقہ عنوان :