ہڑپہ میوزیم کی نئی گیلریز میں قدیم تہذیبوں، آثارِ قدیمہ اور مقامی تاریخ کو نہایت خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے، سیکریٹری ٹورازم

بدھ 17 ستمبر 2025 15:15

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) سیکرٹری ٹورزم، آرکیالوجی اینڈ میوزیم ڈیپارٹمنٹ احسان بھٹہ اور ڈائریکٹر جنرل آرکیالوجی ظہیر عباس ملک نے ہڑپہ میوزیم کا دورہ کیا۔ کیوریٹر ہڑپہ میوزیم احمد نواز ٹیپو بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے میوزیم کی نئی گیلریوں میں سہولیات کا جائزہ لیا اور امید ظاہر کی کہ ان گیلریز کا جلد باقاعدہ افتتاح کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹری احسان بھٹہ نے کہا کہ نیا میوزیم پنجاب کے عوام خصوصاً ساہیوال کے باسیوں کے لیے ایک قیمتی تحفہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام نہ صرف ثقافتی ورثے کے تحفظ کی جانب ایک مثبت قدم ہے بلکہ سیاحت کے فروغ میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گا۔ ہڑپہ میوزیم کی نئی گیلریز میں قدیم تہذیبوں، آثارِ قدیمہ اور مقامی تاریخ کو نہایت خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے جو نہ صرف مقامی افراد بلکہ سیاحوں کے لیے بھی خاص کشش رکھتی ہیں۔انہوں نے ہڑپہ کی تاریخی سائٹ کا بھی دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا۔\378

متعلقہ عنوان :