جیل اسیران کے صحت و نفسیاتی مسائل پر خصوصی توجہ دی جائے ،ڈپٹی کمشنر لیہ

بدھ 17 ستمبر 2025 16:59

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر لیہ امیرا بیدار کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرزن ہیلتھ کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد ریاض،اور جیل سہرنٹنڈنٹ محمد مدثر خان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں جیل میں سائیکالوجسٹ اور ایکسرے ٹیکنیشن کی تعیناتی اور ڈینٹل چیئر کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جیل اسیران کے نفسیاتی مسائل کے حل کےلئے سائیکالوجسٹ کی تعیناتی ضروری،صحت کی سہولیات ہر فرد کا بنیادی حق ہیں، حکومت پنجاب اسیران کے علاج معالجے کےلئے اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جیل اسیران کے صحت و نفسیاتی مسائل پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ وہ معاشرے کے کارآمد شہری بن سکیں۔\378