چوہدری مدثر اقبال گجر ایس پی پٹرولنگ پولیس سرگودھا ریجن تعینات، چارج سنبھال لیا

بدھ 17 ستمبر 2025 17:02

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) سپرنٹنڈنٹ پولیس پنجاب ہائی وے پٹرولنگ سرگودھا ریجن مدثر اقبال گجر نے سرگودھا میں بطورِ سپرنٹنڈنٹ پولیس پنجاب ہائی وے پٹرولنگ اپنا چارج سنبھال لیا ہے، ملازمین نے اُن کا پرتپاک استقبال کیا۔

(جاری ہے)

چارج سنبھالنے کے بعد انہوں نے دفتر کے مختلف وارڈز اور سیکشنز کا دورہ کیا اور اُن کا سٹاف سے تعارف کروایا گیا۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس پنجاب ہائی وے پٹرولنگ نے اس موقع پر کہا کہ پوسٹنگ اور تبادلے سرکاری ملازمت کا حصہ ہیں جبکہ ادارے کے اخلاق کو بلند کرنے کے لیے ہم سب کو عزم اور لگن سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اُنہوں نے پٹرولنگ پولیس سرگودھا ریجن کے جوانوں سے کہا کہ ہمیں پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ کام کرنا چاہئے کیونکہ یہ وقت کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :