سپریم کورٹ کے آ ئینی بنچ نے سپر ٹیکس سےمتعلق درخواستوں پر سماعت جمعرات تک ملتوی کردی

بدھ 17 ستمبر 2025 23:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) سپریم کورٹ کے آ ئینی بنچ نے سپر ٹیکس سےمتعلق درخواستوں پر سماعت جمعرات تک ملتوی کردی ۔بدھ کو جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلقہ درخواستوں کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

دوران سماعت ٹیکس پیئرز کے وکیل راشد انور نے دلائل دئیے اور کہا کہ ہمارا گلہ یہ ہے کہ سپر ٹیکس کسی ایک انٹری پہ لگ سکتا ہے،انٹری 47 یا 52 دونوں میں سے کسی ایک پہ ٹیکس لگ سکتا ہے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ مطلب یہ کہ 47 والی انٹری 52 میں نا ہو اور 52 والی انٹری 47 میں نا ہو۔ راشد انور نے کہا کہ انکم ٹیکس پر چارج نہیں کر رہے یہ اصطلاح پر چارج ہوتا ہے ۔ بعد ازاں کیس کی مزید سماعت جمعرات تک ملتوی کردی گئی ۔ٹیکس پئیرز کے وکیل خالد جاوید جمعرات کو دلائل کا آغاز کریں گے۔

متعلقہ عنوان :