گراں فروشی کسی صورت برداشت نہیں ہوگی، اے ڈی سی جنرل وہاڑی

بدھ 17 ستمبر 2025 23:28

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مرتضیٰ کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اے ڈی سی جنرل نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ انسپکشنز مزید بڑھائی جائیں اور حکومت پنجاب کی ہدایت پر اشیائے خوردونوش مقررہ نرخوں پر ہر صورت فراہم کرائی جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دکانوں پر آٹا، چینی اور تندوروں پر روٹی کے نرخ نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں ہوں، گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف بھاری جرمانے، مقدمات اور گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی، کسی دکاندار کو عوام کی قوت خرید متاثر نہیں کرنے دی جائے گی۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک محمد سلمان، سی ای او بلدیہ راؤ نعیم خالد، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میاں نعیم عاصم، سیکرٹری آر ٹی اے کامران انور، سول ڈیفنس آفیسر محمد ریحان سمیت دیگر افسران بھی شریک تھے۔\378