میر زابد علی ریکی کے فنڈز سے کلی تمپ اور کلی ریکو تحصیل ماشکیل میں ہوم سولر کٹس فراہم کر دی گئی

بدھ 17 ستمبر 2025 23:27

ماشکیل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)ایم پی اے خادم واشک حاجی میر زابد علی ریکی کے فنڈز سے پاک ایران سرحد پر واقع سرحدی تحصیل کے کلی تمپ اور کلی ریکو تحصیل ماشکیل ضلع واشک میں ہوم سولر کٹس فراہم کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

ایم پی اے و خادم واشک حاجی میر زابد علی ریکی نے کہا ھیکہ عوامی خدمت میرا شعار ہے اس سے قبل بھی ضلع واشک کے مختلف کلیوں میں ہوم سولر کٹس فراہم کی ہے ضلع واشک کے کلی کلی میں روشنی ہو گی ہر گھر کی خوشحالی میری خوشحالی ہے حاجی میر زابد علی ریکی نے کہا کہ ہم نے کسی بھی مخالفت جھوٹ پروپگنڈوں کی پرواہ کئے بغیر عوامی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رکھا ہے ماضی کے واشک اور آج کے واشک میں زمین آسمان کا فرق ہے عوامی فنڈز مراحات کو امانت سمجھکر عوام تک پہنچانے کا بیڑہ اٹھایا ہے اور الحمد اللہ عوام تک پہنچ رہے ہیں خادم واشک حاجی میر زابد علی علی ریکی نے کہا کہ ضلع واشک وسیع و عریض ضلع ہے ہوم سولر کٹس دیہی علاقوں کی اشد ضرورت ہے گرمی میں عوام کو لائیٹس اور پنکھا کی سہولت ریگستانوں میں نعمت ہے مخالفین ہمیں برا بھلا کہہ دیں کوئی فرق نہیں پڑتا ہم کام کرتے رئینگے ہماری کارکردگی ہماری زبان ہے الیکشن کے موقع پر عوام سے جو وعدے کئے وہ بہ تدریج پورے ہو رہے ہیں جو ترقی مخالف عناصر پر گراں گزر رہی ہے ضلع واشک میں دستیاب وسائل کے تحت کئی اجتماعی اقدامات اٹھائیضلع میں روڑ /واٹرسپلائی /ہوم سولر کٹس کی فراہمی اسپتالوں اور سکولوں کی حالت زار کی بہتری پر کام کیا ہے اور ہر شے زمین پر موجود ہے۔