کرک ، دو واقعات میں 2 افراد جان کی بازی ہارگئے

بدھ 17 ستمبر 2025 19:19

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) کرک میں دو واقعات میں 2 افراد جان کی بازی ہارگئے۔ گزشتہ روز کرک کے مضافاتی علاقہ غنڈی میرخان خیل میں فریقین کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو 1122 اور مقامی ذرائع کے مطابق منگل کے روز کرک کے نواحی علاقہ غنڈی میرخان خیل کے گاؤں درکی بانڈہ میں مبینہ طورپر گولڈ مائنگ کے تنازع پر فریقین کے مابین فائرنگ سے ایک56 سالہ شخص شفیع عبدالناصرولد روستان موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

ریسکیوٹیم اور پولیس سٹیشن صابر آباد کی پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر جاں بحق شخص کی لاش ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کرک منتقل کردی۔ادھرکرک کی تحصیل تخت نصرتی میں انڈس ہائی وے کے نزدیک الگڈہ میں ایک جوان سالہ نوجوان کی قتل شدہ لاش ملی جسے فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا تھا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے اطلاع ملنے پر پہنچ کر لاش تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تخت نصرتی منتقل کردی جس کی شناخت 27 سالہ جمشید ولد حمزہ علی سکنہ احمدوالہ کرک کے نام سے ہوئی۔وجہ قتل معلوم نہ ہوسکی۔