موٹروے پولیس کے افسران کی جانب سے پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کوئٹہ میں روڈ سیفٹی سیشن کا انعقاد

بدھ 17 ستمبر 2025 19:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) موٹروے پولیس کے افسران کی جانب سے پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کوئٹہ میں روڈ سیفٹی سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں شرکا نے شرکت کی۔سیشن کے دوران شرکا کو ٹریفک قوانین کی پاسداری اور محفوظ ڈرائیونگ کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔

(جاری ہے)

بریفنگ میں ہیلمٹ کے استعمال، سیٹ بیلٹ کی پابندی، لین ڈسپلن، ہیلپ لائن 130 کے استعمال، روڈ کراسنگ کے اصول اور ڈرائیونگ کے دوران احتیاطی تدابیر اپنانے پر زور دیا گیا۔

اس موقع پر پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کوآرڈینیٹر انعام الحق قریشی بھی موجود تھے۔ انہوں نے موٹروے پولیس کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ روڈ سیفٹی شعور اجاگر کرنے سے نہ صرف حادثات میں کمی آئے گی بلکہ معاشرے میں ذمہ دارانہ رویوں کو فروغ ملے گا۔موٹروے پولیس کے افسران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایسے آگاہی سیشنز کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا تاکہ عوام میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کا رجحان مزید بہتر ہو۔