Live Updates

جدید نظام کے تحت سرحدی چیک پوسٹوں کی نگرانی کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان

بدھ 17 ستمبر 2025 19:50

صادق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان خرم پرویز نے ضلع سے گندم اور آٹا کی غیر قانونی ترسیل روکنے کیلئے سرحدی چیک پوسٹوں اور شاہرات کا دورہ کیا۔ انہوں نے تحصیل صادق آباد میں داعوالہ ، کوٹ سبزل چیک پوسٹس ، کشمور روڈ پر سمگلنگ کی روک تھام کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد ندیم بلوچ نے انسداد سمگلنگ اقدامات اور سیلابی صورتحال بارے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر خرم پرویز نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ گندم اور آٹا کی دیگر صوبوں میں غیر قانونی ترسیل روکنے کیلئے مزید سختی کی جا ئے۔ خو ر ا ک، ر یو نیو، ز ر ا عت، پو لیس اور دیگر محکموں کے نمائندے چوبیس گھنٹے راستوں کی کڑی نگرانی کریں۔ انہوں نے کہا کہ بین الصوبائی بارڈر چیک پوسٹوں کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری ہے جس کے باعث جدید نظام کے تحت سرحدی چیک پوسٹوں کی نگرانی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ چیک پوسٹوں پر تمام محکموں کا عملہ بھی تسلسل کے ساتھ تبدیل کیا جائے گا اور سمگلنگ روکنے کے لئے مزید سخت اقدامات زیر غور ہیں جس کے باعث ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :