اسلام آبادپولیس تھانہ سبزی منڈی اور ہو می سائیڈ یو نٹ ٹیمو ں کی کا رروائی،قتل میں ملوث دو اشتہا ری مجرمان گرفتار

بدھ 17 ستمبر 2025 19:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) اسلام آبادپولیس تھانہ سبزی منڈی اور ہو می سائیڈ یو نٹ ٹیمو ں نے موثر کا رروائی کرتے ہوئے شہری کے قتل میں ملوث دو اشتہا ری مجرمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار مجرمان کے انکشاف ونشاند ہی پر آلہ قتل دو عدد پستول برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق تھا نہ سبزی منڈی میں شہر ی نے درخو است دی کہ دو ملزمان عاشق علی اور اسما عیل خان نے اسلحہ آتشیں سے فائر نگ کرکے میر ے والد عبد الر وف کو شدید زخمی کر دیا جو زخموں کی تاب نہ لا تے ہو ئے جا ن بحق ہوگئے، درخواست موصول ہوتے ہی تھا نہ سبزی منڈی پولیس نے فوری مقدمہ نمبر683درج رجسٹر ڈکرکے تفتیش شروع کردی،سبزی منڈی اور ہو می سائیڈ یونٹ پولیس نے جدید تکنیکی اور سائنسی تقاضوں پر تفتیش کرتے ہوئے اس سنگین نو عیت کے وقوعہ میں ملوث دو مجرمان عاشق علی اور اسما عیل کو گرفتارکرلیا،گرفتار مجرمان کے انکشاف ونشاند ہی پر آلہ قتل دو عدد پستول برآمد کرلیے۔