ئ*ضلع ڈیرہ بگٹی ،تین بارودی سرنگوں کے دھماکوں میں ایک خاتون سمیت تین افراد جاں بحق

بدھ 17 ستمبر 2025 20:20

…ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2025ء) ضلع ڈیرہ بگٹی کے تحصیل سوئی کے علاقے یارو پٹ میں یکے بعد دیگرے 3بارودی سرنگوں کے دھماکوں میں ایک خاتون سمیت 3افراد جاں بحق بچوں اور دو خواتین سمیت 4افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایک دھماکے کی زد میں آکر سات بھیڑ بکریاں ہلاک ہوگئیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلع ڈیرہ بگٹی کے تحصیل سوئی کے علاقے یارو پٹ میں نامعلوم افراد کی جانب سے بچھائے گئے دو بارودی سرنگ دھماکوں کی زد میں آکر ایک خاتون سمیت تین افراد موقع پر جاں بحق اور دو خواتین اور ایک بچے سمیت چار افراد زخمی ہوگئے جبکہ تیسرے دھماکے کی زد میں آکر سات بھیڑ بکریاں ہلاک ہوگئیں اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی محمد زوہیب کی ہدایت پر لیویز فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے زخمی ہونے والے افراد کو پی پی ایل ہسپتال منتقل کردیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد شدید زخمیوں کو پنجاب اور سندھ کے مختلف ہسپتالوں میں مزید علاج کے لئے ریفر کردیا گیا آخری اطلاعات آنے تک کوئی گرفتاری عمل میں نہ لائی جاسکی تھی