Uرحیم یارخان،باپ بیٹے کے دہرے قتل کامعاملہ‘

سپردخاک‘ 10سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج‘ 24گھنٹے گزرجانے کے باوجود کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی

بدھ 17 ستمبر 2025 20:20

ژ*رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2025ء)باپ بیٹے کے دہرے قتل کامعاملہ‘ سپردخاک‘ 10سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج‘ 24گھنٹے گزرجانے کے باوجود کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی‘ تفصیل کے مطابق گذشتہ سے پیوشتہ شام ماکھن شاہ کے رہائشی 58سالہ حنیف اور23 سالہ پرویز جوکہ باپ بیٹا تھے گھرمیں داخل ہوکرملزمان حیدروغیرہ نے گھرمیں داخل ہوکر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیاتھا گزشتہ روز پولیس نے مقتول حنیف کے بیٹے مظہرحنیف کی مدعیت میں غلام حیدرسمیت 10سے زائد افراد کے خلاف قتل سمیت سنگین دفعات کامقدمہ درج کرلیا‘ واضح رہے کہ مقتول پرویز نے چوہان برادری کی خاتون سے کورٹ میرج کی تھی جس کی رنجش پرملزمان نے باپ بیٹے کوفائرنگ کرکے قتل کیا اورموقع سے فرارہوگئے‘ واضح رہے کہ پولیس 24گھنٹے گزرجانے کے باوجود تاحال کسی بھی ملزم کوگرفتارکرنے میں ناکام رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :