Live Updates

۷خیبر پختونخوا حکومت کے سیلاب ریلیف نے آخرکار پنجاب حکومت کو بھی جگا دیا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم

بدھ 17 ستمبر 2025 20:55

پشاور(آن لائن مشیر خزانہ و بین الصوبائی رابطہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کے سیلاب ریلیف نے آخر کار پنجاب حکومت کو بھی جگا دیا اور پنجاب حکومت نے بھی سیلاب متاثرین کیلئے اعلان کر دیا۔ مزمل اسلم نے کہا کہ خیبر پختونخوا نے سیلاب شہدا کے لئے 20 لاکھ روپے پیکج دیا ہے جبکہ پنجاب کا صفر ہے اسی طرح خیبر پختونخوا نے سیلاب متاثرین کیلئے زخمی پیکج 5 لاکھ جبکہ پنجاب کا صفر ہے مزمل اسلم نے کہا کہ خیبر پختونخوا سیلاب متاثرین راشن فی گھرانہ 15ہزارروپے جبکہ پنجاب نے سیلاب متاثرین کیلئے راشن کی مد میں کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ خیبر پختونخوا مکمل تباہ شدہ گھر کا معاوضہ 10 لاکھ اور پنجاب کا بھی برابر 10 لاکھ ہے خیبرپختونخوا کا جزوی تباہ شدہ گھر 3 لاکھ جبکہ پنجاب کا 5 لاکھ ہے۔

(جاری ہے)

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ خیبر پختونخوا کا سیلاب سے متاثرہ دکان کا معاوضہ 5 لاکھ، جبکہ پنجاب کا صفر ہے اسی طرح خیبر پختونخوا سیلاب سے ریت بھرے گھروں کو ایک لاکھ معاوضہ دے رہا ہے اور پنجاب کا صفر ہے۔

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سیلاب سے ہلاک مویشیوں کے معاوضہ کی کابینہ سے جلد منظوری متوقع ہے اور خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے سیلاب سے تباہ شدہ فصلوں کیلئے زرعی پیکج متوقع ہے۔ مزمل اسلم نے کہا کہ پنجاب حکومت نے زرعی پیکج کے لئے صرف 20 ہزاروپے کا اعلان کیا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے کافی رقم ادا کر بھی دی ہے اور پنجاب ابھی سوچ رہا ہی
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات