ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی ستیاں کا دورہ

بدھ 17 ستمبر 2025 21:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی ستیاں کا اچانک دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی، لیبر روم، فارمیسی اور لیبارٹری سمیت دیگر اہم شعبہ جات کا تفصیلی دورہ لیا۔ انہوں نے صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی اور طبی عملے کے رویے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے کچھ شعبہ جات میں بہتری کی ہدایات بھی جاری کیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے براہ راست ملاقات کر کے ان کے مسائل سنے اور فوری حل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کی روشنی میں عوام الناس کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔ ہسپتال سے مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے ہسپتال میں صفائی کی صورتحال کو مذید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔